Site icon Best SMS for You

Ab ankh sy ankh mila k kya rkhna gazzal by Amaya ayami

(غـــــــــــزل)    امایـا ایـّـامـــــی
اب آنکھ سے آنکھ ملا کے کیا رکھنا
آپ جائیے،اب تعلق بنا کے کیا رکھنا؟

عشق ہے؟تو برباد کر ڈالو نا خود کو
یہ جان، یہ جہان، بچا کے کیا رکھنا

کچھ رنج تو ظاہر کرو چھوڑ جانےکا
دل ہی دل میں آگ جلا کے کیا رکھنا<

خوشبو بتاتی ہے،جو لائےہوکسی سے
پھول پہلو میں چھپا کے کیا رکھنا

رونقیں جہان کی ٹھکرا کر،اے عشق
اب اپنے گھر کو سجا کے کیا رکھنا

سُنو! بُجا کے ہنستےہوئےچراغ کسی کے
یوں معصوم ساچہرہ بنا کے کیا رکھنا

مشورہ دوں،تھوڑا دور ہی رہنا اُن سے
اِتنا بھی دل کسی سے لگا کے کیا رکھنا

Exit mobile version